عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں، صفائی یقینی بنانے سے ہی امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی، عارف علوی

جمعہ 28 فروری 2020 20:11

عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں، صفائی یقینی بنانے سے ہی امراض کی روک تھام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں، صفائی یقینی بنانے سے ہی امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں منعقدہ گیسٹروانٹرالوجی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک میں جگر، معدے اور خون کی بیماریاں موجود ہیں، ڈاکٹروں کو چاہیے کہ امراض سے بچاو پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

عارف علوی نے کہا کہ ملک کی آبادی کا 8 سے 9 فیصد حصہ ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے، صحت کے شعبہ میں غیر سرکاری تنظیموں کا کردار قابل تعریف ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ51 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس پہنچ چکا ہے، مہلک امراض سے بچاو کے لیے طبی ماہرین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے عوام سے بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ دھونے کے لیے صابن کا استعمال کیا جائے۔صدر نے عوام کو صحت و صفائی اور اختیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق زور دیتے ہوئے کہا کہ صفائی یقینی بنانے سے امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی، عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔