وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی سی فیئرز اور رجسٹرڈ میننگ ایجنٹس کے ساتھ تیسری ملاقات چھ مارچ کو ہوگی

جمعہ 28 فروری 2020 20:11

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی سی فیئرز اور رجسٹرڈ میننگ ایجنٹس کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی سی فیئرز اور رجسٹرڈ میننگ ایجنٹس کے ساتھ تیسری ملاقات چھ مارچ کو ہوگی، ماضی میں کسی پورٹس اینڈ شپنگ وزیر نے سی فیئرز کے مسائل براہِ راست نہیں سنے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سی فیئرز اور رجسٹرڈ میننگ ایجنٹس کے ساتھ تیسری ملاقات چھ مارچ کو ہوگی،پہلی اور دوسری ملاقات پچھلے سال اگست اور نومبر میں ہوئی،جن مسائل کی نشاندہی پہلی دو ملاقاتوں میں کی گئی وہ مسائل وزارت نے ہنگامی بنیادوں پر حل کر دئیے،سی فیئرز کے ایس آئی ڈی کارڈ کا اجراء نادرا کے تعاون سے ہونے لگ گیا ہی. ،غیر ملکی جہازوں پر کام کرنے والے سی فیئرز کیلئے سائن آن سائن آف کی رکاوٹ بھی دور کردگئی،میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے ملک بھر سے ڈاکٹر بورڈ میں شامل کرکے کراچی سے باہر یہ سہولت فراہم کردی گئی،ویزا کے حصول میں آسانی کیلئے وزارتِ خارجہ کو خط لکھ کر بہت سے ممالک میں آسانی پیدا کردی گئی،مزید پورٹ قاسم میں ڈریجر پر نئے پاس آؤٹ کیڈٹس کی ٹریننگ کیلئے تعداد میں اضافہ کر دیا گیا،نئی شپنگ پالیسی سے شپنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری سے نوکریوں کے مواقع بڑھ جائیں گے، مزید کسی بھی شکایت کے ازالے کیلئے علی زیدی کے شکایتی سیل پر واٹس ایپ، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعہ مسائل کا فوری حل جاری ،سی فیئرز کے مسائل کی نشاندہی شکایتی سیل سے ہوئی جس کی نگرانی علی زیدی براہِ راست کر رہے ہیں، تیسری سہ ماہی ملاقات 6 مارچ 2020 سہ پہر تین بجے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی میں ہوگی۔