طبی ماہرین نے ماسک پہننے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی

جمعہ 28 فروری 2020 20:11

طبی ماہرین نے ماسک پہننے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) طبی ماہرین نے ماسک پہننے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی ۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، کرونا کے مشتبہ شخص کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ماسک پہننا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیمان ے کہاکہ نزلہ زکام یا کھانسی کی صورت میں مبتلا افراد ماسک پہنیں ،نزلہ زکام ہوجائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، اس موسم میں عمومی طور پر نزلہ زکام ہوتا ہے۔پیما نے کہاکہ چین ، ایران یا کسی متاثرہ ملک کے سفر کرنے والے کو نزلہ زکام ہوجائے تو فوری چیک کرائیں۔پیما کے مطابق ایسے ممالک کا سفر کرنے والوں کو نزلہ زکام ہوجائے بعد میں کھانسی میں مبتلا ہوجائے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔