عوامی گلوکار ملک علی احسن کا نیوگیت2مارچ کو ریلیز ہو گا

/ نیو گیت ’’دُکھا ںدے ستائے بندے‘‘دنیا بھر میں پسند کیا جائے گا،ملک علی احسن

جمعہ 28 فروری 2020 20:30

عوامی گلوکار ملک علی احسن کا نیوگیت2مارچ کو ریلیز ہو گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) عوامی گلوکار ملک علی احسن کا نیو گیت ’’دُکھا ںدے ستائے بندے‘‘2مارچ کو ریلیز ہو گا،گیت کی آڈیو اینڈ ویڈیو مکمل کر لی گئی ہے ،ویڈیو ڈائریکٹر اینڈ کیمرہ مین نوید چوہدری ہے جبکہ اس گیت کو سوشل میڈیا کے ست رنگ یوٹیوب چینل پر بائو اصغر علی ریلیز کرینگے،ملک علی احسن کا کہنا ہے کہ میرا نیو گیت ’’دُکھا ںدے ستائے بندے‘‘دنیا بھر میں پسند کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گیت کی خوبصورت شاعری کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی منفرد انداز میں بنائی گئی امید ہے یہ گیت دنیا موسیقی میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔