بادشاہی مسجد اور وزیر خان مسجدمیں فلموں ڈراموں کی شوٹنگ شرمناک فعل ہے : خادم رضوی

حکومت بادشاہی مسجد ،فیصل مسجد اور مسجد وزیر خان میں فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ پر فوری پابندی لگائے، سربراہ تحریک لبیک پاکستان

جمعہ 28 فروری 2020 20:38

بادشاہی مسجد اور وزیر خان مسجدمیں فلموں ڈراموں کی شوٹنگ شرمناک فعل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ بادشاہی مسجد اور وزیر خان مسجد میںفلموں ڈراموں کی شوٹنگ شرمناک فعل ہے۔ریاست مدینہ میں پیسوں کے نام پر مساجد کی توہین ناقابل برداشت ہے۔والڈ سٹی اور ضلعی انتظامیہ بے حیائی کو پروان چڑھانے میں پیش پیش ہیں۔حکومت بادشاہی مسجد ،فیصل مسجد اور مسجد وزیر خان میں فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ پر فوری پابندی لگائے ۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک ایسی بے ہودہ اور بے حیائی کی حرکتیں ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔تحریک لبیک کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔علامہ خادم رضوی نے مزید کہا رسول اکرمﷺ ،قرآن مجید ،مساجد،درگاہوں اور اسلام اشعائر کی توہین کرنے والے کو نشان عبرت بنایا جائے۔مغربی آقائوں کے خوف کے سائے تلے جینے والے مسلم حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں۔شرعی عدالت بنانے کا مقصد دین اسلام کو انگریز کے قانون کے پابند کرنے کیلئے بنائی گئی۔جوشرعی عدالت فیصلے کرنے میں آزاد اور خود مختیار نہیں اس کو تالے لگا دینے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :