قرآنی علوم سے دوری اُمت مسلمہ کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے ، سراج الحق

علما ء کرام انبیاء کے حقیقی وارث اور دینی مدارس اسلامی علوم کے تر ویج کے عظیم مراکز ہے ،مساجدو مدارس کے خلا ف تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جا ئیگا، امیر جماعت اسلامی

جمعہ 28 فروری 2020 20:54

قرآنی علوم سے دوری اُمت مسلمہ کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے ، سراج الحق
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے قرآنی علوم سے دوری اُمت مسلمہ کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے ،علما ء کرام انبیاء کے حقیقی وارث اور دینی مدارس اسلامی علوم کے تر ویج کے عظیم مراکز ہے ،مساجدو مدارس کے خلا ف تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دارلسلام خزانہ دیرلویرمیں تقریب دستار بندی سے بحثیت مہمان خصوصی خطا ب میں کیا ،اس موقع پر حفظ و ناظرہ قرآن مکمل کرنے والی55طلبہ کی دستار بندی اور اُ ن میں اسناد تقسیم کیے گئے ،اس موقع پر ضلعی امیر اعزازالملک افکاری بشمول لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کروناوایر س کی صورت میں پوری دنیا آزمایش سے دوچار ہے ،وقت آگیا ہے کہ رجوع الی اللہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ حکمرانو ں کی نااہلی اور بروقت اقدامات نہ کرنے کے سبب وایر س پاکستان پہنچا،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک اس وقت ناز ک دور سے گزررہا ہے ،پاکستان آٹا اور گند م پیدا کرنے والے ملک ہے مگر ملک میں آٹا اور چینی بحران سمجھ سے بالاتر ہے ، ریاست مدینہ کے درعویدار شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پرلے آئے ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی ملک کو حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لئے جدوجہدجاری رکھی گی