سینیٹرراجہ محمد ظفر الحق سے یورپین یونین کی سفیر اندرولا کمینارہ کی ملاقات

پاکستان اور یورپین یونین کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا

جمعہ 28 فروری 2020 21:16

سینیٹرراجہ محمد ظفر الحق سے یورپین یونین کی سفیر اندرولا کمینارہ کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) سینیٹ میں قائد حز ب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے یورپین یونین کی سفیر اندرولا کمینارہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپین یونین کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ انسانی حقوق کی سربلندی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور پاکستان امید رکھتا ہے کہ یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے گا جو کہ اب نئی دہلی اور مشرقی انڈیا تک پھیل چکی ہیں۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یورپین یونین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر موثر کردار ادا نہیں کیا۔ یورپین یونین کی سفیر نے بتایا کہ یورپین یونین پوری صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رپورٹ میں متعلقہ حکام کو پاکستان کی تشویش کے بارے میں ضرور آگاہ کرینگی۔ ملاقات میں سزائے موت کے علاوہ میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق سمیت اہم معاملات زیر بحث آئے۔