راون کلاسین اور اولیور ماراچ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 28 فروری 2020 21:20

راون کلاسین اور اولیور ماراچ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی دبئی اوپن ٹینس ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) جنوبی افریقہ کے روان کلاسین اور ان کے آسٹرین جوڑی دار اولیور ماراچ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا میٹک کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے روان کلاسین اور ان کے آسٹرین جوڑی دار اولیور ماراچ پر مشتمل فورتھ سیڈڈجوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا میٹک کوسٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔