گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ملاقات

عالمی ماحولیاتی تبدیلی، پاکستان میں ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات، وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 فروری 2020 21:41

گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی و تغیر سے دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم ماحول کے تحفظ، اسے سرسبز و صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی، پاکستان میں اس ضمن میں کئے جائے والے اقدامات، ماحول کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صوبہ بھر میں شجر کاری کی جارہی ہے جس کے ساتھ ساتھ کراچی کو سرسبز بنانے کے لئے مرکزی شاہراہوں پر درختوں کو لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ بھی اس ضمن میں بھرپور تعاون کررہا ہے اور اس کی مدد سے یہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم پورے ملک میں جاری ہے۔