دبئی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پرواز پی کے 204 کو پرواز بھرنے کے پندرہ منٹ بعد اتارلیا گیا، تمام مسافر محفوظ رہے

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 28 فروری 2020 21:04

دبئی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
دبئی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 فروری 2020) : دبئی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پرواز پی کے 204 کو پروازبھرنے کے پندرہ منٹ بعد اتارلیا گیا، تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کی دبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے، پی آئی اے کی پرواز دبئی سے لاہور کی جانب روانہ ہوئی تھی کہ اسے ٹیک آف کے پندہ منٹ بعد اتار لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ کر کہ طیارے کو اتاردیا۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :