بین الاقوامی اولمپک کمیٹی 2020 ٹوکیو اولمپکس منصوبے کی مطابق منعقد کروانے کیلئے پر عزم

ہفتہ 29 فروری 2020 14:08

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی 2020 ٹوکیو اولمپکس منصوبے کی مطابق منعقد کروانے ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کے سربراہ نے 2020 ٹوکیو اولمپکس کے منصوبے کے مطابق انعقادکے لئے کمیٹی کے تیار ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی او سی کے سربراہ تھامًس باخ نے یہ بات، نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں گذشتہ روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ٹوکیو گیمز کے متبادل منصوبے پر تبصرے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ افواہوں کے شعلوں کو مزید بھڑکانا نہیں چاہتے۔تھامس باخ نے کہا کہ حکومت جاپان، کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے۔