چینی اولمپک سوئمنگ چیمپیئن کا ڈوپنگ سزا کے خلاف اپیل کا عزم

ہفتہ 29 فروری 2020 14:08

چینی اولمپک سوئمنگ چیمپیئن کا ڈوپنگ سزا کے خلاف اپیل کا عزم
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) اولمپک گیمز میں تین بار کے سوئمنگ چیمپیئن چینی پیراک سن یانگ نے ڈوپنگ سیمپل دینے سے انکار پر آٹھ سال کی عائد پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سزا ’نامناسب‘ ہے، کیوں کہ وہ ’بے قصور‘ ہیں۔ عدالت برائے آربیٹریشن فار اسپورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں سٴْن یانگ پر ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کرانے پر آٹھ برس کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ چین میں سٴْن یانگ کے مداحوں نے اس فیصلے کو ’شدید‘ اور ’حیران کن‘ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :