فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس سے حفاظت اور عافیت کے لیے سوشل میڈیا پر دعا شیئر کردی

بطور مسلمان کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا پڑھنی چاہیے،باقی امراض کی طرح کورونا وائرس کو بھی شکست دیں گے،ٹوئٹر پر بیان

ہفتہ 29 فروری 2020 16:02

فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس سے حفاظت اور عافیت کے لیے سوشل میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس سے حفاظت اور عافیت کے لیے سوشل میڈیا پر دعا شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بطور مسلمان کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا پڑھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ ’کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے جبکہ کورونا سے متعلق صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باقی امراض کی طرح کورونا وائرس کو بھی شکست دیں گے، کوئٹہ، لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں کورونا کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے 98 فیصدسے زائد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں، یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج ہے، خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ کورونا وائرس تشویش اور پریشانی کی بات نہیں، بطور مسلمان کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا پڑھنی چاہیے، حفاظتی تدابیر اختیار کرنا خصوصاً صفائی کا اہتمام لازم ہے۔