دہلی میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں میںقتل عام کیا گیا،

اس قتل عام میں پولیس اور آرایس ایس غنڈوں کو استعمال کیا گیا،عالمی برادری نے مداخلت نہ کی توصورتحال کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

ہفتہ 29 فروری 2020 16:20

دہلی میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں میںقتل عام کیا گیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہلی میںریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں میںقتل عام کیا گیا، اس قتل عام میں پولیس اور آرایس ایس غنڈوں کو استعمال کیا گیا،عالمی برادری نے مداخلت نہ کی توصورتحال کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگر عالمی برادری نے مداخلت نہ کی توان واقعات کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں،یہ تباہ کن نتائج نہ صرف خطہ بلکہ دنیا کے لئے تباہ کن ہوںگے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے قبل بھارتی غاصب فوج مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہیدکر چکی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھی قتل عام سے کشمیری نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھا۔دہلی میںقتل عام سے بھارت میں موجود 20کروڑ مسلمانوں میں شدت پسندی کو فروغ ملے گا۔