صنعتوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا معاملہ،کیس سماعت کے لئے مقرر

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربرائی میں تین رکنی بینچ چار مارچ کو سماعت کریگا، رپورٹ

ہفتہ 29 فروری 2020 16:42

صنعتوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا معاملہ،کیس سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) اسلام آباد میں صنعتوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے کیس کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربرائی میں تین رکنی بینچ چار مارچ کو سماعت کریگا،بینچ میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔