سابق چیئرمین اسٹیل مل کرپشن ریفرنس سے بری

ہفتہ 29 فروری 2020 16:44

سابق چیئرمین اسٹیل مل کرپشن ریفرنس سے بری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب کو کرپشن ریفرنس سے بری کر دیا گیا۔احتساب عدالت نے 53 کروڑ سے زائد کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بناء پر سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب سمیت تین ملزمان کو بری کیا ہے۔معین آفتاب اور دیگر ملزمان پر 53 کروڑ سے زائد کا کرپشن ریفرنس تھا۔

(جاری ہے)

دیگر ملزمان میں ڈائریکٹر کمرشل اسٹیل مل ثمین اصغر اور کنٹریکٹر عبد الرشید شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق معین آفتاب شیخ اور ثمین اصغر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔نیب کے مطابق معین آفتاب نے عبدالرشید کو کوئلہ خریدنے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا، معین آفتاب نے مارکیٹ ریٹ سے مہنگے داموں کوئلہ خریدا تھا۔نیب کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو 53 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔معین آفتاب کے خلاف نیب کی جانب سے 9 ریفرنس دائر کیے گئے اور اب تک وہ تیسرے ریفرنس میں بری ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :