امریکا طالبان معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے امریکا طالبان معاہدہ پائیدار ثابت ہوگا،مشاہد حسین سید

ہفتہ 29 فروری 2020 16:44

امریکا طالبان معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے امریکا طالبان معاہدہ پائیدار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ امریکا طالبان معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے امریکا طالبان معاہدہ پائیدار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہر عالمی امور مشاہد حسین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان کیلئے آج تاریخی لمحہ ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے کا فائدہ ہوگا، امریکا طالبان معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے امریکا طالبان معاہدہ پائیدار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدے کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے، جان ایف کینیڈی کے بعد ٹرمپ پہلے صدر ہیں جو امریکی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔