ہانگ کانگ ،کورونا وائرس جانوروں میں بھی منتقل

خاتون کے گھر پر پلنے والے کتے میں تصدیق، اسپتال انتظامیہ نے تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا

ہفتہ 29 فروری 2020 16:49

ہانگ کانگ ،کورونا وائرس جانوروں میں بھی منتقل
ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خوفناک کورونا وائرس انسانوں کے بعد جانوروں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کی خاتون کے گھر پر پلنے والے کتے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے اسپتال انتظامیہ نے تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ ایک روز ان کے کتے کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئیں، ڈاکٹر نے شک کی بنیاد پر کتے کے چند ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹ سامنے آنے پر انکشاف ہوا کہ کتا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔کتے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے اسے اپنی تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :