اوکاڑہ کے قبرستان میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ پکڑاگیا
گورگن 3 سال سے مردہ خواتین کو دفنانے کے بعد گھناؤنا فعل کرنے میں ملوث رہا،رات کے اندھیرے میں مردہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑا گیا
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 29 فروری 2020 17:05
(جاری ہے)
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورگن عورتوں کو دفنانے کے بعد زیادتی کرتا رہا۔
مقامی لوگوں نے ملزم کو کچھ روز پہلے دفنائے جانے والی عورت کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رات کے وقت پکڑاتھا، دوسری جانب قبرستان کے آس پاس کے علاقہ میں موجود افراد نے واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانوں میں خوفِ خُدا نہیں رہا، تب ہی تو انسانوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔ اہل علاقہ نے قبرستان کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ابھی سے ٹھوس اقدامات کریں۔واضح رہے اس سے قبل کراچی میں نامعلوم افراد نے قبر سے خاتون کی میت نکال کر اُسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ یہ اندوہناک واقعہ کراچی کے علاقہ لانڈھی میں موجود ایک قبرستان میں پیش آیا جہاں کچھ نامعلوم افراد نے ایک قبر سے خاتون کی لاش نکالی اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس غلیظ جُرم کا علم ہونے کے باوجود مرحومہ کے لواحقین نے اس حوالے سے کوئی شکایت یا ایف آئی آر درج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.