ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور میلاد چوک جی ٹی روڈ سوہاوہ کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 29 فروری 2020 17:12

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور میلاد چوک جی ٹی روڈ سوہاوہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنرنے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا مریضوں سے دی جانیوالی سہولتوں کے بارے پوچھا اور کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے مختلف اوقات کار میں ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے سے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے اور پودے لگانے کے لئے ہدایات دیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میلاد چوک جی ٹی روڈ سوہاوہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، چیف آفیسر ایم سی سوہاوہ اظہر مجید، تحصیلدار سوہاوہ اور دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے میلاد چوک میں جاری ٹف ٹائل لگوانے کے کام کا جائزہ لیا، وہاں کھڑے پانی کو ٹھکانے لگانے کی ہدایت دی، انہوں نے پبلک ٹایلیٹ کے گرد صفائی کروانے ، جنگلوں کو رنگ کروانے اور واشروم کے باہر ٹف ٹائلز لگوانے کی ہدایت دی۔