ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 29 فروری 2020 17:16

ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔ ضلعی افسران نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی اور ڈی پی او نے اس موقع پر ، پیاز، ٹماٹر، آلو، سیب، کیلا اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی کرنے کی ہدایت دی۔ سبزی و پھل منڈی جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے خودسبزیوں سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ جائز منافع کی حوصلہ افزائی اور ناجائز منافع خوری کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :