حکومت عوام کے دیرینہ مطالبات ترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے، ڈاکٹراخترملک

اتوار 1 مارچ 2020 19:25

ملتان ۔01مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2020ء) صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک ،پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی،ایم پی اے واصف مظہر راں،رجسٹرار بہاؤالدین زکریایونیورسٹی صہیب راشد کے ہمرا ہ یونین کونسل نمبر131میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کاافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کاموں سے ون ایم آر اور چھہ ٹرپائی کی عوام کوفائدہ پہنچے گا حکومت عوام کے دیرینہ مطالبات ترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے اس بجٹ میں اب تک پچاس کروڑ کاترقیاتی کام این اے 157 میں کراچکے ہیں پی پی 219 اور پی پی 218 میں بھی ریکارڈ کام کرائے گئے ابھی چھہ ماہ اگلے بجٹ میں باقی ہیں مزیدکام کرائینگے جس سے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہوگی۔

حکومت عوام پرمہنگائی کابوجھ کم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔سابقہ حکمران ملک کی معیشت کوتباہ کرکے علاج کے بہانے لندن فرار ہوگئے ۔ہم نے اب معیشت پرگرفت مضبوط کی ہے انشااللہ اگلابجٹ عوام دوست ہوگا، مہنگائی میں کمی کرینگے ۔اس موقع پرملک عبدلرؤف ،راناعمران شمشاد،ملک نجف خان سیال،میاں عبدالغفار اورمشتاق کلڑیاسمیت دیگرساتھ بھی موجودتھے۔