-پشاور، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ،محکمہ جنگلات کے تعاون سے وانڈہ شہا ب خیل کے نزدیک30ہزار کنال اراضی پر محیط علاقے میں ایک 25ہزار پودے لگا دیئے گئے

اتوار 1 مارچ 2020 20:20

ڈ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے تعاون سے کرم پار علاقے میں وانڈہ شہا ب خیل کے نزدیک30ہزار کنال اراضی پر محیط علاقے میں ایک ہی دن میں 25ہزار پودے لگائے، ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے خود پودا لگاکر بلاک پلانٹیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور الامین، اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد خان اورایس ڈی ایف او نقیب اللہ خان غزنی خیل بھی موجود تھے۔

شجرکاری میں سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین، دیہی ترقیاتی کمیٹیوں کے ممبران، سکول طلبہ، بوائے سکاؤٹس، اساتذہ اور اہل علاقہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور وسیع و عریض علاقے میں ایک ہی روز25ہزار پودے لگانے کاہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ایف او نقیب اللہ خان غزنی خیل نے بتایا کہ بلاک پلانٹیشن کے تحت اس علاقے میں 4لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس سے جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہوگا اور علاقے میں ہریالی اور خوشحالی آئے گی۔

ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے کامیاب میگا پلانٹیشن پر محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او اور دیگر اہلکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ ایک ہی روز 25ہزار پودے لگانے کا ہدف حاصل کرناپورے صوبے میں ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جنگلات میں اضافے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ مروت علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ ما حولیاتی،مسائل پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے شجرکاری میں بوائے سکاؤٹس، طلبہ، سرکاری ملازمین اور اہل علاقہ کی بھرپوردلچسپی کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ پودوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ یہ تناور درخت بن سکیں۔