پیپلزپارٹی کبھی بھی شہباز بھٹی کی قربانی فراموش نہیں کر سکتی، تعزیتی ریفرنس سے سید حسن مرتضیٰ کا خطاب

اتوار 1 مارچ 2020 20:45

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر اور سیکریٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ شہباز بھٹی شہید پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے۔

(جاری ہے)

وہ پریس کلب میں شہباز بھٹی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اعزاز ہے کہ شہباز بھٹی جیسے سہوترا اس کی صفوں میں شامل رہے ہیں۔ شہباز بھٹی نے اقلیتوں کے حقوق کی بہادری سے جنگ لڑی اور وہ ملک میں مذہبی رواداری کے داعی تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی شہباز بھٹی کی قربانی فراموش نہیں کر سکتی۔