Live Updates

لیاقت جتوئی نے تحریک انصاف سے الگ ہوکر اپنی پارٹی کو بحال کرنے پرغور کرنا شروع کردیا

پیر 2 مارچ 2020 17:31

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی نے تحریک انصاف سے الگ ہوکر اپنی پارٹی کو بحال کرنے پرغور کرنا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لیاقت علی جتوئی نے وزیر اعظم کے طرف سے نظر انداز کیے جانے پر پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنی پرانی پارٹی عوامی اتحاد کو بحال کرنے یا پھر پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے ۔

عمر کوٹ کی صوبائی سیٹ پر ہونے والے انتخاب کے بعدلیاقت جتوئی کوئی ایک راستہ اختیارکریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سندھ کے دورے دوران لیاقت جتوئی سے ملاقات کرکے رضامند کرلیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات