ملاکنڈ ،شوکت حیات خان کو ملی خیل قومی اتحاد کا تا حیات صدر منتخب

پیر 2 مارچ 2020 23:06

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) شوکت حیات خان کو ملی خیل قومی اتحاد کا تا حیات صدر منتخب کرلیا گیا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے روشنی میں سخاکوٹ کی آٹھ ہزار جریب سے زائد شامیلات آراضی چارقوموں میں تقسیم کیا جائے اور غیر متعلقہ آفراد کی شامیلات اآراضی کی خرید و فروخت بند کی جائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ ہمارے آراضی کے لئے پانی کی تقسیم اور واربندی منصفانہ طریقے سے کریں بصورت دیگر آبیانہ نہ دینے میں حق بجانب ہو نگے ۔

اس سلسلے میں ملی خیل قومی اتحاد سخاکوٹ کے مشران کا اجتماع حجرہ حاجی فقیر باز خان سخاکوٹ میں زیر صدارت حاجی فقیر بازخان منعقد ہواجس میں قومی اتحاد کے صدر شوکت حیات خان،سخاکوٹ شامیلات کمیٹی کے چیئرمین آصغر خان،مولانا سلمان تاثیر خان،جنرل سیکرٹری افتخارخان ، سید افضل لالا،محمد زمان ، سجاد احمد ، بشیر خان ، احسن الرحمان،گل محمد اور سریر جمال خان سمیت قوم ملی خیل کے مشران نے شرکت کی۔