سابق وفاقی وزیر شہید شہباز بھٹی کی برسی پر دعائیہ تقریب

منگل 3 مارچ 2020 00:30

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) سابق وفاقی وزیر شہید شہباز بھٹی کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی اسلام آباد سٹی اور مینارٹی ونگ کی طرف سے دعائیہ تقریب جی سیون ون اسلام آباد میں ہوئی اور شمعیں روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید سبطل بخاری، ابرار رضوی، پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ، پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ندا نذیر، صائمہ راجہ، کشور راجہ، فرخ قریشی، کشور راجہ، عمرخان، محمد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے شہید شہباز بھٹی کی جمہوریت ، پارٹی اور انسانی حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :