نواز شریف کو جیل کے مشقتی سے سارا دودھ پی جانے کی شکایت

سابق وزیراعظم کے الزام پر مشقتی نے کہا کہ ’میاں صاحب کو یاد نہیں رہتا،خود سارا دودھ پی جاتے ہیں اور الزام مجھ پر عائد کر دیتے ہیں۔معروف صحافی سمیع ابراہیم نے پرانا واقعہ بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 3 مارچ 2020 16:44

نواز شریف کو جیل کے مشقتی سے سارا دودھ پی جانے کی شکایت
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2020ء ) سینئر صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے خاموشی توڑ کر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو جاتی امراء آنے کی دعوت دی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے وہ دعوت قبول کی جس کے بعد وہ اپنے حلقے کے کارکنان کے ہمراہ مریم نواز سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔

اس ملاقات میں کیپٹن (ر) صفدر اعوان اور پرویز رشید بھی موجود ہوں گے۔یعنی کے وہ لوگ اکٹھے ہوں گے جو نواز شریف کے بیانیے کو سپورٹ کرتے ہیں۔سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اتنی زیادہ جائیداد بنائی ہے کہ حال ہی میں ان کے خلاف گاڑیوں کے حوالے سے جو ریفرنس بنایا گیا ہے اس کی کوئی اوقات نہیں،میں اس ریفرنس کو گھٹیا کہوں گا۔

(جاری ہے)

سمیع ابراہیم ایک واقعے بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب نواز شریف کراچی کی جیل میں قید تھے تو میرے ایک دوست نیب میں ملازم تھے۔جب وہ کراچی میں جیل سپریڈنٹ کے کمرے میں گئے تو وہاں نواز شریف موجود تھے اور بہت خفا تھے،نواز شریف نے کہا کہ میں اس مشقتی کو ساتھ نہیں رکھوں گا کیونکہ یہ میرا دودھ پی جاتا ہے۔تاہم مشقتی نے کہا کہ میاں صاحب کو یاد نہیں رہتا یہ خود سارا دودھ پی جاتےہیں جب کہ الزام مجھ پر عائد کرتے ہیں۔

سمیع ابراہیم نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب )نے توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑیوں کی جعلی بنک اکاونٹس سے ادائیگی پر سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیرائے اعظم محمدنواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیا ریفرنس دائر دائر کردیا ہے ۔جعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب کی توشہ خانہ سے گاڑیوں کی خریداری پر ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔

دائر ریفرنس میں دو سابق وزرائے اعظم، سابق صدر اور مجید فیملی کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے ۔نیب کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے غیرقانونی طورپرگاڑیاں حاصل کیں ۔ آصف علی زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انورمجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے کی۔