محمد کامران سلیم ایف پی سی سی آئی کی تکافل اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر منتخب

منگل 3 مارچ 2020 17:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے پاک قطر تکافل گروپ کے ڈائریکٹر فنانس اور کمپنی سیکرٹری محمد کامران سلیم کو مسلسل تیسرے سال ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل اینڈ ونڈو تکافل2020 کا کنوینئر منتخب کرلیا ہے۔ محمد کامران سلیم نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدرکی جانب سے ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل اور ونڈو تکافل کاکنوینر منتخب کرنے پر انہیں خوشی ہورہی ہے، 2020 میں تکافل انڈسٹری کی نمائندگی کرنا ان کیلئے اعزاز ہے۔

پاک قطر تکافل گروپ اس سیکٹر کی قیادت کیلئے پر عزم ہے اور یہ پوزیشن ہماری نظریاتی اقدار کے مطابق عوام میں تکافل کے حوالے سے تعلیم اور شعور اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک قطر تکافل گروپ بہترین اخلاقی اقدارکی پاسداری کرتے ہوئے ملکی و شرعی اصولوں کے مطابق اپنے تمام آپریشنز میںمکمل شفافیت کے ساتھ عمل پیرا ہے۔ اس اضافی ذمہ داری کے ساتھ میں زیادہ سے زیادہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔ مالیاتی تحفظ ور کسٹمر سپورٹ کی خدمات فراہم کرنا تکافل کے کاروبار کا بنیادی مقصد ہے لہٰذا ہم اپنے صارفین کو مزید جدید مصنوعات کے ساتھ بہترین خدمات فراہم کریں گے۔