ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست جاری کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس کو ریکارڈ کی درستگی کیلئے 17 مارچ تک کی مہلت

بدھ 4 مارچ 2020 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے بدمعاشوں کی ٹاپ ٹین فہرست جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ کی درستگی کیلئے 17 مارچ تک کی مہلت دید ی جبکہ فاضل عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس سزا یافتہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے امیر بلاج ٹیپو اور منشا بم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ لاہور پولیس نے حقائق کے برعکس ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست میں نام شامل کر دیا ہے، لاہور کی تمام عدالتیں مقدمات سے بری کر چکی ہیں،عدالت پولیس کو ٹاپ ٹیں بدمعاشوں کی فہرست سے نام ہٹانے کا حکم دے۔