ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنیکی سفارش

بدھ 4 مارچ 2020 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا ۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کا نام پارلیمانی ججز تقرری کمیٹی کو ارسال کر دیا ۔آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جج کا عہدہ خالی تھا۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے دس سالوں میں 10ہزار مقدمات کے فیصلے کئے ۔