ٹریفک نظام کی درستگی کے لیے لاہور چیمبر اور محکمہ ٹریفک پولیس مل کر کام کریں گے‘چیف ٹریفک آفیسر
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی کیلئے پینلٹی اور پوائنٹ سسٹم بھی جلد متعارف کرایا جائے گا‘کیپٹن (ر) سید حماد عابد
جمعرات 5 مارچ 2020 15:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ساتھ مضبوط روابط کے ذریعے عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
صدر لاہور چیمبر کے مطالبے پر چیف ٹریفک آفیسر نے شہر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز میں لاہور چیمبر کے ممبران کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ٹریفک انجینئرنگ اور پارکنگ پلازوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ نے شہر کی مارکیٹوں کا ایک سروے بھی کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای چالان سکیم پر بھی کام جاری ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی کیلئے پینلٹی اور پوائنٹ سسٹم بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے صدر لاہور چیمبر کو آگاہ کیا کہ ٹریفک پولیس ٹیم نے تین لاکھ کے قریب سکولوں کا دورہ کیا ہے اور وہاں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی۔ کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے صدر لاہور چیمبر کی جانب سے شہر کی چند مخصوص شاہراہوں کو ون وے کرنے ، ای ٹکٹنگ کا نظام لانے اور ڈرائیونگ سکول قائم کرنے کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی سے نہ صرف کاروباری لاگت میں کمی لاتی ہے بلکہ نقل و حمل میں وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور بزنس کمیونٹی کے درمیان رابطہ بے حد ضروری ہے، لاہور چیمبر ملک کا واحد چیمبر ہے جہاں ممبران کیلئے ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا گیا ہے اور یہاں ٹریفک پولیس، نادرا، ایف بی آر، سمیڈا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، لیسکو ، آئی پی او، پیسی اور ایکسپورٹ سہولیاتی سینٹر سمیت کئی سہولیاتی مراکز لاہور چیمبر کے ممبران کو بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کہ شہر میں مارکیٹو ں کے قریب پارکنگ پلازوں کا قیام ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے واحد حل ہے اور لاہور چیمبر نے اس سلسلے میں سولہ جگہوں کی نشاندہی بھی کر رکھی ہے ۔ تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ پارکنگ پلازے تعمیر کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل اور حادثات سے نمٹنے کیلئے چند مخصوص شاہراہوں کو ون وے کیا جائے۔ اس سلسلے میں لاہور چیمبر ٹریفک پولیس کے محکمہ کو جلد سفارشات بھجوئے گا۔صدر لاہور چیمبر نے چیف ٹریفک آفیسر کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے اور لبارڈ اور شالامار ہسپتال اس کی مثال ہیں اور جلد ہی ہیپاٹائٹس اور ذیابیطس کی تشخیص کے لیے بلامعاوضہ بلڈ سکریننگ کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.