ٹریفک نظام کی درستگی کے لیے لاہور چیمبر اور محکمہ ٹریفک پولیس مل کر کام کریں گے
جمعرات 5 مارچ 2020 22:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ساتھ مضبوط روابط کے ذریعے عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔صدر لاہور چیمبر کے مطالبے پر چیف ٹریفک آفیسر نے شہر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز میں لاہور چیمبر کے ممبران کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ٹریفک انجینئرنگ اور پارکنگ پلازوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ نے شہر کی مارکیٹوں کا ایک سروے بھی کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای چالان سکیم پر بھی کام جاری ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی کیلئے پینلٹی اور پوائنٹ سسٹم بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے صدر لاہور چیمبر کو آگاہ کیا کہ ٹریفک پولیس ٹیم نے تین لاکھ کے قریب سکولوں کا دورہ کیا ہے اور وہاں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی۔ کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے صدر لاہور چیمبر کی جانب سے شہر کی چند مخصوص شاہراہوں کو ون وے کرنے ، ای ٹکٹنگ کا نظام لانے اور ڈرائیونگ سکول قائم کرنے کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی سے نہ صرف کاروباری لاگت میں کمی لاتی ہے بلکہ نقل و حمل میں وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور بزنس کمیونٹی کے درمیان رابطہ بے حد ضروری ہے، لاہور چیمبر ملک کا واحد چیمبر ہے جہاں ممبران کیلئے ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا گیا ہے اور یہاں ٹریفک پولیس، نادرا، ایف بی آر، سمیڈا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، لیسکو ، آئی پی او، پیسی اور ایکسپورٹ سہولیاتی سینٹر سمیت کئی سہولیاتی مراکز لاہور چیمبر کے ممبران کو بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کہ شہر میں مارکیٹو ں کے قریب پارکنگ پلازوں کا قیام ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے واحد حل ہے اور لاہور چیمبر نے اس سلسلے میں سولہ جگہوں کی نشاندہی بھی کر رکھی ہے ۔ تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ پارکنگ پلازے تعمیر کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل اور حادثات سے نمٹنے کیلئے چند مخصوص شاہراہوں کو ون وے کیا جائے۔ اس سلسلے میں لاہور چیمبر ٹریفک پولیس کے محکمہ کو جلد سفارشات بھجوئے گا۔صدر لاہور چیمبر نے چیف ٹریفک آفیسر کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے اور لبارڈ اور شالامار ہسپتال اس کی مثال ہیں اور جلد ہی ہیپاٹائٹس اور ذیابیطس کی تشخیص کے لیے بلامعاوضہ بلڈ سکریننگ کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.