Live Updates

2020 کی سب سے بڑی خبر دو سے تین ماہ میں آ سکتی ہے : عارف حمید بھٹی

اس خبر کا تعلق نہ صرف پاکستان سے ہوگا بلکہ یہ پوری دنیا کو متاثر کریگی، اگر مولانا فضل الرحمان گرم ہوئے ہیں تو وہ صحیح ہوئے ہیں: سینئر صحافی کا دعویٰ

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 5 مارچ 2020 21:28

2020 کی سب سے بڑی خبر دو سے تین ماہ میں آ سکتی ہے : عارف حمید بھٹی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 5 مارچ 2020) : ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 کی سب سے بڑی خبر دو سے تین ماہ میں آ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس خبر کا تعلق نہ صرف پاکستان سے ہوگا بلکہ یہ پوری دنیا کو متاثر کریگی اور میں دعا کررہا ہوں کہ یہ سب نہ ہو، اگر مولانا فضل الرحمان گرم ہوئے ہیں تو وہ صحیح ہوئے ہیں، وہ پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے چوہدری پرویز الٰہی کو میدان میں آنا پڑا۔

بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میں بہت عرصے سے یہ بات کررہا ہوں کہ ق لیگ، اخترمینگل اور ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو تینوں آدھے آدھے گھنٹے کے بعد پریس کانفرنسس کرینگے۔

(جاری ہے)

اسی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی میاں شہباز شریف کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگر چند دن میں مریم نواز کو باہر نہ بھیجا گیا تو اختلافات بڑھتے ہوئے نظر آئینگے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی متحرک نظر آئینگے۔ انکا کہنا ہے کہ آپ پچھلے بارہ دن کا ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں مریم نواز شہباز شریف کے کسی بھی حامی سے نہیں ملیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو یہ تلقین کی ہےکہ وہ پارٹی کے کسی بھر رکن سے بات نہ کریں، اگر کوئی ضروری بات ہوتی ہے تو وہ مریم نواز کے ساتھ کریں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ جب سے میاں محمد نواز شریف نے انکی ضمانت کرائی ہے انکے اندر وزیراعظم والی ادائیں آنی شروع ہو گئی ہیں، مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماء بھی ایسی باتیں کررہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے گئے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات