’عالمی اسٹریٹیجک خطرات اور ان کا تدارک‘‘کے موضوع پربین الاقوامی سیمینار کااختتام

جمعہ 6 مارچ 2020 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) سینٹر فار ائیروا سپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ’’عالمی اسٹریٹیجک خطرات اور ان کا تدارک ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سیمیناراختتام پزیر ہو گیا۔ وفاقی وزیر خارجہ، مخدوم شاہ محمود قریشی اس سیمینارکیاختتامی سیشن میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔پہلے سیشن میں، ایئر وائس مارشل فائز امیر(ریٹائرڈ) نے جنوبی ایشیاء میں ایرو اسپیس پاور کے کردار پرگفتگوکی جبکہ سابق صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض (ریٹائرڈ) نے ہائبرڈ وار فئیر پر ایک جامع لیکچر دیا۔سائبر وارفئیر کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ جارج سبسٹایوچیف ٹیکنالوجی آفیسرہواوے میڈل ایسٹ اوریورپی یونین نے کیا جبکہ قومی سلامتی کے سابق مشیرلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ(ریٹائرڈ) نیمستقبل میں دفاعی قوت کے استعمال کے بارے میں گفتگوکی۔

(جاری ہے)

صدر فرنچ سپیس ایجنسی(سی این ای ایس)کے دفاعی مشیر جنرل فلپ اسٹینجر نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے اپنی دفاعی قوت کے استعمال کے موضوع پر لیکچر دیا۔ ائیر کموڈور سائمن ایڈورڈزاسسٹنٹ چیف آف اسٹاف، رائل ائیر فورس نے مستقبل میں تربیت کے اندرہونیوالے ارتقاء کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا اورایئرمارشل جاوید احمد (ریٹائرڈ) وائس چانسلرایئر یونیورسٹی نے جنگ کے تدارک میں پاک فضائیہ کے کردار کے موضوع پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔

اس دو روزہ سیمینار میں نو بین الاقوامی ماہرین سمیت پندرہ تجزیہ کار وں نے نیو ورلڈ آرڈر، علاقائی سلامتی، ٹیکنالوجی، ائیر پاور، یائیبرڈ وارفئیر اور سائیبر وارفئیر جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس سیمینارکے ذریعے طاقت کے بدلتے ہوئے توازن، جدید ٹیکنالوجی، ائیرواسپیس کے شعبوں اورجنگ کے نئے طریقوں کے بارے میں جامع معلومات حاصل ہوئیں۔