پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 30رنز سے شکست دے دی

شعیب ملک کی جارحانہ نصف سنچری

جمعہ 6 مارچ 2020 12:02

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 30رنز سے شکست دے دی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2020ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 18ویں گروپ میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 30رنز سے شکست دے دی۔بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ15 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاورزلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بناسکی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سہیل خان اور محمد حسنین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے باوٴلنگ کا آغاز کیا تو حریف ٹیم کے دونوں اوپنرز، کامران اکمل اور امام الحق، 39 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل 23 اور امام الحق 7 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
اوپنرز کے جلد پویلین واپس لوٹنے پر شعیب ملک نے پشاور زلمی کی جانب سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور حیدر علی اور لیام لیون اسٹون کے ہمراہ بالترتیب 54 اور 41 رنز کی شراکت قائم کرکیٹیم کو سنبھالا دیا۔ حیدر علی 24 گیندوں پر 39 رنز(4 چوکے ا ور 2 چھکے) جبکہ لیام لیون اسٹون12 رنز(2چوکے) بناکر آوٴٹ ہوئے۔


تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 54 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ انہیں پویلین کی راہ دکھانے والے فاسٹ باوٴلر محمد حسنین نے مجموعی طور پر میچ میں34 رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔بین کٹنگ اور سہیل خان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے لوئس گریگری 19 اور حسن علی 9 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔


171 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھاتاہم جیسن رائے کے علاوہ ان کا کوئی بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوبیٹنگ کے دوران پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شین واٹسن 4.4اوورز میں45 کے مجموعی اسکو رپروکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دوسرے آوٴٹ ہونے والے بلے باز جیسن رائے تھے۔

وہ 26 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 45 ر نزبناکر آوٴٹ ہوئے۔
دونوں ا وپنرز کے آوٴٹ ہونیکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مڈل آرڈر بلے باز بھی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور یکے بعد دیگرے آوٴٹ ہوکر وکٹیں گنواتے رہے۔ احمد شہزاد 10،بین کٹنگ 17اور اعظم خان بغیر کوئی رنز بنا ئیآوٴٹ ہوئے۔
اس دوران آلراوٴنڈر محمد نواز نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 7گیندوں پر 18 رنز بناکر چلتے بنے۔

کپتان سرفراز احمد ایک اسکوربناکر آوٴٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے آخری اوور میں 47 رنز درکار تھے۔ لوئس گریگری کے اوور میں سہیل خان نیابتدائی 2 گیندوں پر2چھکیجڑکر شکست کا مارجن کچھ کم کیا تاہم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 30 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 140رنز ہی بناسکی۔


سہیل اختر 16 اور ٹائمل ملز 4 رنز بناکر کریز پر موجود رہے۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے21 رنز کے عوض3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ راحت علی نے 2 جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں جارحانہ بلے بازی کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
چھ مارچ بروز جمعہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں صرف ایک میچ کھیلا جائے گے۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔