توقیرشاہ کی تقرری پر وزیراعظم کو مبارک دینے کیلئےالفاظ نہیں، طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کو اہم عہدوں کو تعینات کیا جارہا ہے، موجودہ حکومت میں ملزمان کو کوئی ڈر نہیں۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا رددعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مارچ 2020 19:01

توقیرشاہ کی تقرری پر وزیراعظم کو مبارک دینے کیلئےالفاظ نہیں، طاہر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مارچ 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ توقیر شاہ کی تقرری پر وزیراعظم کو مبارک دینے کیلئے الفاظ نہیں، سانحہ ماڈل کے ملزمان کو اہم عہدوں کو تعینات کیا جارہا ہے، موجودہ حکومت میں ملزمان کو کوئی ڈر نہیں۔ انہوں نے اپنے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے پرنسپل سیکرٹری کی تقرری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد دینے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ کے ماسٹرمائنڈ اور ذمہ دار پچھلی حکومت میں گرفتاری سے ڈرتے تھے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں قتل عام کے ماسٹر مائنڈ کو کوئی ڈر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ کے متاثرین نے غیرجانبدار ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔

اسی طرح سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے ردعمل میں کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ 14 بے گناہوں کے قتل کا مرکزی کردار ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار ڈاکٹر توقیرشاہ کی تعیناتی پر حیرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کی تعیناتی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کرداروں کو موجودہ دور میں بھی اہم عہدوں سے نوازا جا رہا ہے۔ باقر نجفی رپورٹ کے مطابق توقیر شاہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں رابطہ کار کا کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر توقیر شاہ شہباز شریف سے ہدایات لے کر پولیس افسران کو پہنچاتا رہا، جس میٹنگ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہوا ڈاکٹر توقیر شاہ اس میٹنگ میں شریک تھا۔ قاتل اشرافیہ نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو سفیر بنا کر جنیوا بھیجا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاق میں گریڈ 22 کے سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹراللہ بخش ملک کی جگہ توقیر شاہ کو انچارج ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قومی صحت مقررکیا ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت میں توقیرشاہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے سیکرٹری تعینات رہے۔ پاکستان عوامی تحریک توقیر شاہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان میں شمار کرتی ہے۔