وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے جائزہ اجلاس

جمعہ 6 مارچ 2020 20:29

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔