کررونا وائرس، میڈیسن تاجر قائدین نے صحافیوں کے لیے 5000 سرجیکل ماسک پریس کلب کے حوالے کر دیئے

جمعہ 6 مارچ 2020 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) پاکستان میں کرونا وائرس کے خطرات پہلے سے بہت کم ہو گئے ہیں لیکن سوشل میڈیا کی وجہ پورے ملک میں افرا تفری پھیل گئی ہے حکومت سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائی'ان خیالات کا اظہار ہول سیل فارما آرگنازیشن کراچی کے صدر زبیر میمن، جنرل سیکریٹری اسلم پولانی چوہدری عارف'شمس اقبال نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کو سرجیکل ماسک فراہمی کی تقریب کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر 'کراچی رپورٹرز فورم کے صدر معین اللہ شاہ 'چیرمین مشاورتی کمیٹی میاں طارق جاوید ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل ذکی' اور کراچی پریس کلب سینئر ممبران ' گورننگ باڈی کے کے ارکان بھی موجود تھے صدر ہول فارما آ آرگنائزیشن کراچی زبیر میمن نے کہا ہم نے تین لاکھ سے زائد ماسک مفت تقسیم کئے ہیں صحافیوں کو چونکہ رپورٹررٹنگ کیلئے زیادہ ترباہر عوامی مقامات پر جانا ہوتا ہے اور شہر میں ماسک بھی نہیں مل رہے تو ہول سیل فارما آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب کیلئی5000 ماسک فراہم کر دئے گئے ہیں اس موقع پر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر نے کہا کہ ہم ہول سیل فارما آرگنائزیشن کراچی کے قائدین کو اس فراخدلانہ اقدام پر صحافی برادری کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر کے آر ایف کے صدر معین اللہ شاہ نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں اور کراچی پریس کلب کے سینئر ممبران کا شکریہ ادا کیا سیکرٹری پریس کلب ارمان صابر نے کلب کی جانب سے مہمانوں کو روائتی اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ ہول سیل فارما آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران 'سیکریٹری پریس کلب ارمان صابر 'اور صدر کراچی رپورٹرز فورم معین اللہ شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں کے آر ایف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل ذکی۔وائس چیرمین مشاورتی کمیٹی جہانگیر سید، محمد عبداللہ ، کرم علی شاہ، عبدالصمد تاجی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔