حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، ندیم افضل چن

جمعہ 6 مارچ 2020 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ غیر جمہوری ہے کیونکہ عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت کو 5 سال کے لئے خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اتحادی جماعت ہے ایک سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے ضامن ہیں جو بلا وجہ بیرون ملک گئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بیمار نہیں جنہیں ملک واپس آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی امور احسن طریقہ سے چلانے کے لئے اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان جمہوری نظام بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ، حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار صحتمند ہیں جنہں ملک واپس آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی سیاسی مداخلت کے بغیر کام کر رہا ہے ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے اور پی ٹی آئی کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔