خواتین کے عالمی دن پر ورکنگ وومن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 7 مارچ 2020 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2020ء) خواتین کے عالمی دن پر ورکنگ وومن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم نواز کی عورتوں کے حقوق کیلئے جدوجہد تحسین کے قابل ہے ،پاکستان کی خواتین نے دنیا بھر میں اپنے صلاحیتوں کی بدولت الگ پہچان بنائی،ارفع کریم، ملالہ یوسفزئی اور مریم مختار جیسی بہادر بیٹیوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،فاطمہ جناح،بینظیر بھٹو شہید اور سابق خاتون اول کلثوم نواز نے خواتین کو با اختیار بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں،خواتین کو با اختیار ،مضبوط اور با صلاحیت بنایا جائے اور ان کو ان کے جائز حقوق دئیے جائیں۔