خواتین کے عالمی دن پر ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 7 مارچ 2020 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) خواتین کے عالمی دن پر ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ،یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم نواز کو عورتوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے‘پاکستان کی خواتین نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت الگ پہچان بنائی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ارفع کریم، ملالہ یوسفزئی اور مریم مختار جیسی بہادر بیٹیوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔فاطمہ جناح،بینظیر بھٹو شہید اور سابق خاتون اول کلثوم نواز کی خواتین کو با اختیار بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ خواتین کو با اختیار ،مضبوط اور با صلاحیت بنایا جائے اورخواتین کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں۔