بلوچستان میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب خوفناک بم دھماکہ، جانی نقصان ہونے کا خدشہ

دھماکہ چمن شہر کی تاج روڈ پر ہوا، دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 مارچ 2020 19:14

بلوچستان میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب خوفناک بم دھماکہ، جانی نقصان ..
چمن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 07 مارچ 2020ء ) بلوچستان میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب خوفناک دھماکہ، جانی نقصان ہونے کا خدشہ، دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ چمن شہر کی تاج روڈ پر واقع لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا ہے اور زخمیوں کو قریب ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ جائے وقعہ کے قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہنگامی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔