نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ، ایف سی جی کنگ اور ریمنٹس یونائٹیڈ فتحیاب

حرعباس کی دھوں دار بیٹنگ 66 رنزاور تباکون بولنگ تین وکٹ کی بدولت ریمٹنس کی کامیابی

ہفتہ 7 مارچ 2020 20:55

نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ، ایف سی جی کنگ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایف سی جی کنگ اور ریمنٹس یونائٹیڈ فتحیاب ہوگئیں، حرعباس کی دھوں دار بیٹنگ 66 رنزاور تباکون بولنگ 3 وکٹ کی بدولت ریمٹنس نے کامیابی حاصل کی۔ پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںنیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میںایف سی جی کنگ نے سی آئی بی جی واریرز کوباآسانی 102 رنز سے شکست دی ۔

اس موقع پر ایف سی جی کے گروپ چیف شیخ عبدالواحد سیٹھی نے کھلاڑیوں اور وہاں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحتمند کھیلوں سے کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ہر شخص کوچاہیے کے وہ کھیلوں میں بھرپور حصہ لے۔

(جاری ہے)

آخر میں انہوں نے علی شاہ نوید کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔ انکے ہمراہ ونگ ہیڈشمیم بخاری، انورفاروقی ، علیم خان موسی اور دیگرموجود تھے ۔

سی آئی بی جی واریرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ایف سی جی کنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اووز میں چھ وکٹوں پر 209 رنز اسکور کیا ۔ علیشا نوید نے ہاف سنچری 56 رنز ایویناش پرکاش نے 49 رنز فرخ شاہد نے 41 رنز بنائے جبکہ سید محمداحسان علی نے 29 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کی ۔جواب میںسی آئی بی جی واریرز 18ویں اوور میں 107 رنز پر ڈھر ہوگئی ۔

ایم انوارنے 25 رنز بنائے ۔ جبکہ فرخ شاہد نے 17 رنز دیکر وقار احمد نے 20 رنز دیکر اور شبیراحمد نے 26 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ دوسرا میچ نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا جس میں ریمنٹس یونائٹیڈ نے سی ایم جی تھنڈر کو ایک سننی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے شکست دی ۔ حرعباس نے آل راونڈ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ اپنے نام کیا۔

ریمنٹس یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 162 رنز اسکور کیا حرعباس نے ہاف سنچری 66 رنز کی شاندار انگیز کھیلی زیشان صدیقی نی42 رنز بنائے ۔ جبکہ معاذنے 24 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں سی ایم جی تھنڈ ر مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 155 رنز اسکور کرسکی ۔عمیرالحق نے 38 رنز دیلاور مرزا نے 34 رنز عمیرکامل نے 29 رنز بنائے ۔ جبکہ حرعباس نے 26 رنز دیکرتین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اسکورر کے فرائض سلمان حسین کاظمی اور سید تیمور عالم رشید خان ، عقیل عادل، فہیم بخاری اور محمد یونس نے سرانجام دیے۔