Live Updates

وزیراعظم عمران خان ماڈل ٹاؤں واقعے کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں‘

میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت مختلف محکموں میں قابل افراد کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کر رہی ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے بات

ہفتہ 7 مارچ 2020 22:36

وزیراعظم عمران خان ماڈل ٹاؤں واقعے کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ماڈل ٹاؤں واقعے کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مایوسی کو دور کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس المناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 18 بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور حکومت اس معاملے پر قانون کے مطابق ہر ممکن فیصلے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کو یقینی بنانیکیلئے حکومت مختلف محکموں میں قابل افراد کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس کا فورم تمام ممبران کیلئے کھلا ہے اور وہ اہم امور پر ہمیشہ اپنی تجاویز اور سفارشات دیتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات