کرونا وائرس، دنیا میں 3 کروڑ بچوں نے اسکول جانا چھوڑدیا

اتوار 8 مارچ 2020 09:25

کرونا وائرس،  دنیا میں 3 کروڑ بچوں نے اسکول جانا چھوڑدیا
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2020ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا میں لگ بھگ تین کروڑ بچوں نے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسکو نے کہا کہ اب تک 13 ملکوں نے اپنے تمام اسکول بند کر دیے ہیں جبکہ 9 دیگر ممالک میں اسکول جزوی طور پر بند ہیں۔ یونیسکو کے مطابق ،تعلیم کی ترویج میں اس پیمانے کا خلل پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور خدشہ ہے کہ اگر وائرس قابو میں نہ آیا تو بچوں کے بڑی تعداد تعلیم کے حق سے محروم ہوجائے گی۔