مختلف علاقوں میںبجلی بندرہے گی،پیسکو

اتوار 8 مارچ 2020 17:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2020ء) بڑے اورزیادہ طاقت کے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کی وجہ سے 132کے وی مانسہرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 10مارچ صبح 8بجے سے شام 6بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ڈوڈیال،خاکی،قلندرآباد،عطرشیشہ،سٹی 1 اورسٹی 3 فیڈرز کے صارفین متاثر ہوںگے، 132کے وی مانسہرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 10مارچ صبح 8بجے سے 15 مارچ شام 6بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کیپیسٹر بنک،پرحانہ،بفہ ،سٹی 2 ،غازی کوٹ،شاہین شہید، انڈسٹریل سٹیٹ فیڈرز پر اس عرصہ کے دوران عارضی لوڈمنیجمنٹ کی جائے گی، ضروری مرمت کی وجہ سے 132کے وی ایبٹ آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 9 مارچ صبح 9:30بجے سے شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ گیارہ کے وی جناح آباد, کمسیٹس, منڈیاں, جھنگی, بانڈہ پیر خان, اے پی ایس فیڈرز کے صارفین متاثر ہوںگی․ 132کے وی ہری پور گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی9اور12 مارچ صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ گیارہ کے وی کے ٹی ایس 1,2, ایس این کی, صوابی میرا, ٹاون 3,2, پنیاں 2, میر پور 1, رہانہ 1, این آر ٹی سی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوںگے۔