احساس سکالرشپ سے باصلاحیت طلباء وطالبات قلیل وسائل کے باوجود اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گی‘ وائس چانسلر

اتوار 8 مارچ 2020 17:55

ملتان ۔08 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2020ء) بہاء الدین ز کریایونیورسٹی ملتا ن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے احساس سکالرشپ کے لیی1170 طلباء کے انٹرویو کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ’’ احساس‘‘ سکالر شپ پروگرام خاص طور پر وزیراعظم عمران خان کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے جو کہ تعلیم پر کررہے ہیں․ حکومتوں کے کچھ رویوں سے کچھ لوگ شاید مطمئن نہ ہوتے ہوں مگر سچ یہ ہے کہ اس حکومت کا یہ پروگرام احساس تعلیمی ترقی میں ایک بہت بڑا اشارہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ اس رقم کو طلباء طالبات تعلیمی ترقی کے لیے کام میں لاکر ملک اور ریاست کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باصلاحیت طلباء وطالبات بھی اپنے والدین کے قلیل وسائل کے باوجود اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گی‘ اس خواب کی تکمیل کا بہت بڑا ذریعہ ’’احساس‘‘ سہولت پروگرام ہے‘جسے تحریک پاکستان کے ایک بہت بڑے نامور قائد سردار عبدالرب نشتر کی پوتی ثانیہ نشتر کی نگرانی میسر ہی․کمیٹی میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد عابدکھرل ، ڈاکٹر راشدہ عتیق ، ملک جاوید، اکثیر احمد، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈائریکٹر فنانس صفدر عباس خان لنگاہ ، پروفیسر ڈاکٹر اسد اریب ، انجینئر ممتاز احمد خان اور انتخاب عالم نے بھی شرکت کی۔