وزیرمملکت شہریارآفریدی کے بھتیجے نے گولی مار کر خودکشی کرلی

جواد آفریدی نے بعض وجوہات کی بناء پراپنے سر میں گولی ماری، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 مارچ 2020 21:30

وزیرمملکت شہریارآفریدی کے بھتیجے نے گولی مار کر خودکشی کرلی
کوہاٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ 2020ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے نے گولی مارکر خودکشی کرلی، جواد آفریدی نے کوتل ٹاؤن شپ میں اپنے سر میں گولی ماری، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے بعض وجوہات کی بناء پر گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے کوتل ٹاﺅن شپ میں ایک نوجوان فائرنگ کے واقعے میں جان کی بازی ہار گیا ہے۔ اس جوان کی شناخت جواد آفریدی کے نام سے ہوئی ہے۔  بتایا گیا ہے کہ جاں بحق نوجوان وزیر مملکت شہریار آفریدی کا بھتیجا ہے۔ دوسری جانب خودکشی کرنے والے نوجوان  جواد آفریدی کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ جواد آفریدی نے بعض وجوہات کی بناء پر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی ختم کرلی، تھانہ کے ٹی اے پولیس نے نوجوان جواد آفریدی کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔