ٹڈی دل سے ہونے والے نقصان پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے چینی امداد کی پہلی کھیپ (آج)پاکستان پہنچے گی

اتوار 8 مارچ 2020 23:15

ٹڈی دل سے ہونے والے نقصان پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے چینی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2020ء) ٹڈی دل سے ہونے والے نقصان پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے چینی امداد کی پہلی کھیپ آج( پیر) کے روز پاکستان پہنچے گی ۔پہلی کھیپ میں پچاس ہزار لیٹر کیڑے مار ادویات اور فضا ء کے ذریعے سپرے کرنے والی اعلی استعداد کی حامل 14مشینیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چین کے ماہرین کے ایک گروپ نے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے صوبوں کا دورہ کیا اور تجویز کیا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر ٹڈی دل کے حملوں کے تناظر میں کیمیائی کیڑے مار ادویات اور حیاتیاتی ادویات کا سپرے زیادہ سازگار ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں بلوچستان میں ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ امدادی سامان کی پہلی کھیپ کراچی پہنچے گی ۔